چین نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑھتے ہوئے تنازعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس تشویش کا اظہار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں اپنے ہندوستانی ہم منصب سبراہمنیم جیشنکر سے ملاقات کے دوران کیا ، جو چین کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے بھارت اور پاکستان کے مابین تناؤ میں اضافہ کیا ہے اور چین اس صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے کسی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے جموں کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام سے متنازعہ علاقے کی حیثیت بدل جائے گی اور اس کے نتیجے میں خطے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگی۔

وانگ یی نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کی مشترکہ حفاظت کریں گے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ جیشنکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ نئی دہلی پابندی کا مظاہرہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے پر راضی ہے۔

Avatar
Author

The main purpose of the UNH blog is very simple, to prepare the mind of students and help them in studies. There's something for everyone News, Entertainment, Book Reviews, and Quizzes. Originally, UNHExpress is an online bookstore. We deal in all CSS, PCS, PMS and Other Competitive Examinations books from all publishers in Lahore, Pakistan. Buy academic books online at your doorstep within days or order Urdu novels and magazines online.

Write A Comment